دنیا

افغانستان: صوبے بلخ کے گورنر داؤد مزمل دھماکے میں ہلاک

شیعیت نیوز: افغانستان کے صوبے بلخ میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بلخ کے گورنر داؤد مزمل سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیاہےکہ بلخ پولیس کمانڈ کی جانب سے صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکے کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کراچی کے زیر اہتمام یوم ولادت امام مہدیؑ پرمرکزی شب دعا کا عظیم الشان اجتماع

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بلخ کے گورنر داؤد مزمل کے دفتر میں اُس وقت دھماکہ ہوا جب وہاں شہریوں کی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حل کے لیے موجود تھی اور اعلیٰ سطح کا انتظامی اجلاس جاری تھا۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ طالبان کمانڈوز نے گورنر ہاؤس کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔

افغان میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بلخ میں ہوئے دھماکے کے مقام کو سیکیورٹی فورسز نے بلاک کر رکھا ہے۔

فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بلخ پولیس کمانڈ کے ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا ہے کہ دھماکہ ایک انتظامی اجلاس کے دوران ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ملک دشمن 6 تکفیری دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا ہے

ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے سیکیورٹی فورسز اور امام بارگاہوں میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش خراسان قبول کرتی آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button