عراق

حشد الشعبی کی صوبہ حلب میں 500 رہائشی اپارٹمنٹس پر مشتمل ایک کالونی تعمیر شروع

شیعیت نیوز: عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبہ حلب میں 500 رہائشی اپارٹمنٹس پر مشتمل ایک کالونی تعمیر کرنا شروع کر دیا ہے۔

شامی ذرائع ابلاغ نے عراقی پاپولر موبلائزیشن بورڈ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ اس عراقی مزاحمتی تنظیم نے صوبہ حلب میں 500 تیار شدہ اپارٹمنٹس کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں پرامن کارکنوں پر کریک ڈاؤن اور ریاستی جبر حکومتی خوف کا غماز ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے مطابق، اس کے انجینئرنگ اور تکنیکی عملے نے حلب کے حالیہ زلزلے کے متاثرین کے لیے ’’المہندس‘‘ رہائشی اپارٹمنٹس کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

اس پراجیکٹ میں 500 رہائشی گھر شامل ہیں جو 5 مرحلوں میں بنائے جائیں گے اور ہر فیز میں 100 اپارٹمنٹس، ہر ایک اپارٹمنٹ کا رقبہ جو پہلے سے تیار شدہ شکل میں ہے 36 میٹر ہے۔

حشد الشعبی نے اس منصوبے کے ساتھ شامی حکومت کے تعاون کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ شامی حکومت نے اس کالونی کے لیے فوری طور پر ضروری انفراسٹرکچر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ حشد الشعبی زلزلہ زدگان کی ديگر ضروریات کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بغضِ اہل بیتؑ سے سرشار ناصبی وتکفیری پاکستانیوں نے قومی ہیروشعیب اختر کوبھی مجبور کردیا

سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مذکورہ کالونی جبرین گاؤں میں واقع ہے جو حلب کے مشرق میں اور اس شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع ہے۔

28 فروری کو عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے اس بات پر زور دیا کہ زیر تعمیر اپارٹمنٹس شام میں حالیہ زلزلہ متاثرین کے لیے ایک تحفہ ہیں اور حلب سٹی کونسل سے منظوری ملتے ہی وہ ان کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button