بغضِ اہل بیتؑ سے سرشار ناصبی وتکفیری پاکستانیوں نے قومی ہیروشعیب اختر کوبھی مجبور کردیا

08 مارچ, 2023 13:28

شیعیت نیوز:معروف سابق قومی کرکٹرشعیب اختر نے رجب کے مہینے میں مولا علی علیہ السلام کی آمد کی تاریخ پر مبارکباد دی، شعبان کا آغاز ہوا تو ٹویٹر پر کبھی سیدہ زینب سلام اللہ علیھا سے عقیدت کا اظہار کیا تو کبھی امام حسین علیہ السلام سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ معین الدین چشتی رح کی مشہور رباعی شیئر کی۔ روزِ عاشور انہوں نے لبیک یا حسین علیہ السلام لکھ کر امام حسین علیہ السلام سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔ کل جناب علی اکبر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارک تاریخ تھی تو شعیب اختر نے باقاعدہ “سرکار آ رہے ہیں” لکھ کر جناب علی اکبر علیہ السلام سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

میں ہمیشہ کی طرح مشاہدہ کرتا رہا کہ اُن کی ٹویٹس پر الباکستانیوں کی بڑی تعداد پیچ و تاب کھاتی رہی، کوئی ان فالو کی ”دھمکیاں” دیتا رہا تو کوئی انتہائی اہم انکشاف کرتا رہا کہ آج معلوم ہوگیا کہ شعیب اختر “شیعہ” ہے۔ کسی کو حسبِ معمول حُبِ اہل بیت علیھم السلام کا اظہار کرتے ہوئے سب کو یہ بتانا انتہائی ناگزیر محسوس ہوا کہ وہ صحابہ کو “بھی” مانتا ہے اور “اہل بیت” کو بھی۔ سب سے ”منفرد” طبقہ وہ تھا جو باقاعدہ شعیب اختر کو تبلیغ کرتے ہوئے یہ بتاتا رہا کہ علی اکبر نہیں فقط اللہ اکبر، گویا انہیں معلوم ہی نہیں کہ علی اکبر علیہ السلام کون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے نیمہ شعبان کے موقع پر اسیر مکہ علامہ ناظرتقوی کی دہائی کیلئےخصوصی دعاکی اپیل

بہت سے الباکستانیوں کے اِس سوشل میڈیائی “احتجاج” کے بعد شعیب اختر نے ماہ رجب اور شعبان میں اہل بیت علیھم السلام سے محبت کے اظہار کیلئے کی گئیں اپنی تمام ٹویٹس حذف کردیں۔ اُمید ہے الباکستانیوں کو اب چین سے نیند آسکے گی۔ یہاں میں خاص طور پر اُن حضرات کو دعوت فکر دینا چاہوں گا جنہیں اہل بیت علیھم السلام سے اپنی محبت کا اظہار کرنے سے پہلے یہ اظہار کرنا زیادہ ضروری محسوس ہوتا ہے کہ اہل بیت علیھم السلام سے محبت کا ٹھیکہ صرف شیعوں نے نہیں اُٹھا رکھا بلکہ ہم بھی اہل بیت علیھم السلام سے محبت رکھتے ہیں۔

ایسے Disclaimer notice کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرنے والوں کو چاہئیے کہ وہ ہمارے ٹھیکے کی فکر کرنا چھوڑ دیں اور اِس بات پر غور کریں کہ اگر آپ “بھی” اہل بیت علیھم السلام سے محبت کرتے ہیں تو وہ کون ہیں جن کی وجہ سے شعیب اختر کو اپنی پوسٹس اور ٹویٹس ڈیلیٹ کرنا پڑیں۔

#نوردرویش

9:04 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top