مشرق وسطی

شام میں زلزلہ کے باوجود امریکہ تیل کی لوٹ مار میں مصروف

شیعیت نیوز: شام میں آنے والے شدید زلزلے اور ہزاروں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے باوجود امریکی دہشت گرد بدستور اس ملک کے قومی تیل کی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

الاخباریہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق، کئی فوجی ٹرکوں اور آئل ٹینکروں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس امریکی دہشت گردوں کا ایک قافلہ گزشتہ شب شام کی غیر قانونی گذرگاہ ’’الجزیره‘‘ سے عراق میں داخل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران عراقی مسلح افواج اور فوجی صنعتوں کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے، جنرل حمزہ قلندری

گزشتہ مہینے بھی 123 امریکی آئل ٹینکر شامی تیل لوٹ کر الجزیرہ علاقے سے عراق کی جانب روانہ ہوئے تھے۔

شام کے صدر بشار اسد نے امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، شام کے قومی تیل کی لوٹ مار کر رہا ہے۔

چند روز قبل شام کے صدر کی مشیر اعلی بثینہ شعبان نے بھی زور دیکر کہا تھا کہ امریکہ ایک جانب شام میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور دوسری طرف شامی عوام کے قدرتی ذخائر لوٹ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : یوم شجر کاری کی مناسبت سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے دفتر کے صحن میں پودے لگائے

دمشق نے شام میں امریکیوں کی موجودگی کو، غیر قانونی قبضے اور اقتدار اعلیٰ پر دراندازی کے مترادف قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ شام کے حالیہ زلزلے کے بعد بھی نہ صرف یہ کہ امریکہ نے وہاں کے قدرتی ذخائر کی لوٹ مار کا سلسلہ نہیں روکا بلکہ شام کو ملنے والی عالمی انسان دوستانہ امداد کی راہ میں رکاوٹیں بھی کھڑی کیں اور اُس پر عائد پابندیوں کے بہانے اُس کی امداد کے لئے عالمی کوششوں کو متاثر کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button