اہم ترین خبریںایران

یوم شجر کاری کی مناسبت سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے دفتر کے صحن میں پودے لگائے

شیعیت نیوز: یوم شجر کاری کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے پیر کی صبح اپنے دفتر کے صحن میں پودے لگائے۔

رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے شجر کاری کے دن اور ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے پھلوں کے دو پودے زمین میں کاشت کئے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج صبح شجر کاری کے دن کی مناسبت سے اپنے دفتر کے احاطے میں ایک درخت لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پودوں اور سبز فضا کو زندگی اور بشری تمدن کی ساخت میں اہم قراردیا اور ماحولیات پر دینی اور مذہبی حوالے سے خاص توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ درخت لگانا اور زمین میں پودے کی کاشت حسنات اور نیکیوں میں شامل ہے اور اسلام اور شریعت مقدسہ میں اس پر تاکید کی گئی ہے۔

اس موقع پر رہبر معظم انقلاب نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ اسکول کی طالبات کے مشتبہ زہریلے مادے سے متاثر ہونے کے معاملے کو سنجیدگی سے نمٹانے کی کوشش کی جائے، یہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے جس سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ اگر یہ ثابت ہوجائے کہ طالبات کو زہر دیا گیا ہے تو اس میں ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے، یہ ایک بڑا اور نا قابل معافی جرم ہے، ان افراد پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور اسرائیل کا خفیہ مذاکرات بے نقاب

دوسری جانب ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج صبح شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک درخت لگایا۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے قومی باغ میں صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے ایک درخت لگا کر ایران میں شجر کاری کی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور اس طرح گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی پورے ایران میں 4 سال کے دوران ایک ارب درخت لگائے جائیں گے۔

صدر مملکت کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے اسپیکر، تہران کے میئر اور دوسرے اعلی حکام نے بھی شجر کاری مہم کے دوران ایک ارب درخت لگانے کے منصوبے کے تحت آج پودے لگائے۔ اس منصوبے پر عمل درآمد کیلئے ہر سال 25 لاکھ پودے عوام کے تعاون سے ایران کے مختلف علاقوں میں لگائے جاتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button