عراق، کربلائے معلیٰ میں پندرہ شعبان کی خصوصی تقریبات کے موقع سیکورٹی سخت

03 مارچ, 2023 17:28

شیعیت نیوز: عراقی عسکری ذرائع نے کربلائے معلیٰ میں پندرہ شعبان کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کی خبر دی ہے۔

عراق کے صوبہ کربلا کی پولیس کمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ فوج، پولیس اور سیکورٹی نیز انٹیلی جنس اداروں کے سیکورٹی یونٹس کربلائے معلیٰ میں پندرہ شعبان المعظم کی خصوصی تقریبات کے موقع الرٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین کی جیل میں 600 دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے قیدی عبدالجلیل السنکیس کی حالت نازک

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پندرہ شعبان کی مخصوص زیارت کے موقع پر شہر کربلائے کے اندر اور باہر وسیع سطح پر حفاظتی کارروائیاں انجام دی جا رہی ہيں۔

کربلائے معلی کی پولیس کے سربراہ بریگیڈیئر احمد زوینی نے وزارت داخلہ کی تمام فعال یونٹس کو شہر کے اندر اور باہر تعینات کرنے تاکید کی ہے تاکہ زائرین اور شہر کے مقامی افراد کو مناسب سیکورٹی فراہم کی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کربلائے معلی آمد کے وقت سے لے کر آخری زائر کی روانگی تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام تحفظ حقوق تشیع کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، ملک اقرار حسین علوی

ایک عراقی سیکورٹی ذریعے نے بتایا کہ دھماکہ خیز بیلٹ پہنے ہوئے 3 دہشت گرد صوبہ الانبار کے مغرب میں ہیت کے علاقے میں مارے گئے۔

صوبہ الانبار کی حشد الشعبی کی 57 ویں بریگیڈ اور جزیرہ آپریشن کمانڈ کی 9 ویں بریگیڈ کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے آپریشن شروع کیا جس کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ تینوں دہشت گرد دھماکہ خیز بیلٹ باندھے ہوئے تھے۔

اس ذریعے نے مزید کہا کہ ایک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے تعاقب کے بعد مارا گیا جبکہ دو نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

7:39 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top