مشرق وسطی

بحرین کی جیل میں 600 دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے قیدی عبدالجلیل السنکیس کی حالت نازک

شیعیت نیوز: آل خلیفہ کی جیل میں قید، بحرینی شہری اور انسانی حقوق کے معروف کارکن عبدالجلیل السنکیس نے، جو چھے سو دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں، انہوں کہا ہے کہ بحرین کی آزادی کی راہ میں ان کے قدم ہرگز نہیں لڑکھڑائیں گے۔

بحرینی سیاسی قیدی عبدالجلیل السنکیس کو صرف آزادی اظہار رائے کے حق کے استعمال اور پرامن مظاہروں میں شرکت کے جرم میں عمر قید گزارنا پڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قائد اعظم یونیورسٹین کوشرپسندوں سے آزاد کروانےکےبجائے مادر علمی کو بند کرنا علم دشمن عناصرکے مذموم عزائم کو مزید تقویت دینے کے مترادف ہوگا ،عارف الجانی

قابل ذکر ہے کہ وہ ایک اسکالر، انسانی حقوق کے کارکن اور عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والے بلاگر بھی ہیں ۔

انسانی حقوق کے اداروں نے اطلاع دی ہے کہ بحرین کے قید خانوں کی خوفناک صورت حال کے پیش نظر انہوں نے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ انہیں ابتدائی طبی سہولتوں سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ان کی جسمانی صورت حال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کا اتحاد کسی سیاسی فائدے کیلئےنہیں بلکہ ملک وملت کے وسیع تر مفادکیلئے ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

ان کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ عبدالجلیل السنکیس کو جیل کے ہسپتال نما ایک کمرے میں منتقل کیا گیا ہے لیکن ان کی دیکھ بھال کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا ہے۔

ان کی اہلیہ نے کہا کہ السنکیس کو روزانہ تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کے علاج کے بجائے آل خلیفہ کے کارندے ان کے کمرے میں اچانک داخل ہوکر انہیں اذیت پہنچاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button