دنیا

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی انتہا پسندی قابل قبول نہیں، اسٹیفن دوجاریک

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ نے مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی کالونیوں کی تعمیر اور نابلس شہر میں صیہونی انتہا پسندی کی مذمت کی ہے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے گزشتہ بدھ کے روز مقبوضہ فلسطین کے شہر نابلس کے ایک قدیمی محلے پر دھاوا بول کر کم از کم گیارہ فلسطینیوں کو شہید اور ایک سو دو افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ ان افراد میں سے زیادہ تر عام شہری تھے۔

یہ بھی پڑھیں : قم میں اسکول کی طالبات کے ساتھ پیش آئے پوائزننگ کے معاملے پر وزیر صحت کا بیان

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صاف لفظوں میں یہ کہہ چکے ہیں کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور یہ عمل دو ممالک کی تشکیل کی راہ میں بھی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے جس صیہونی انتہا پسندی کا مشاہدہ ہم نے مغربی کنارے میں کیا وہ قطعی قابل قبول نہیں ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی اس کی مذمت کی اپیل کرتے ہیں۔

مغربی کنارے کی صورتحال اس حد تک تشویشناک ہو چکی ہے کہ اسرائیل کے دوست ملک متحدہ عرب امارات نے بھی فلسطین کے سلسلے میں سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ نے رہبر انقلاب اسلامی کے اقدام کی قدردانی کی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کے نمائندے شَہد مطر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مغربی کنارے کی تشویشناک صورت حال کے تناظر میں ابوظہبی کی حکومت بند دروازوں کے پیچھے سلامتی کونسل کے اجلاس کا مطالبہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سلامتی کونسل کا غیر دائمی رکن ہے اور غاصب اسرائیل کا قریبی دوست ملک شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button