اقوام متحدہ نے رہبر انقلاب اسلامی کے اقدام کی قدردانی کی

02 مارچ, 2023 08:43

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے بلوؤں کے دوران گرفتار ہونے والے شہریوں کی عام معافی کے اقدام کو سراہا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے جینیوا میں اپنی موجودگی کے دوسرے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ سابا کروسی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں یو این جنرل اسمبلی کے سربراہ نے گزشتہ مہینوں میں بلوؤں کے دوران ایران میں بدامنی اور انتہاپسندی کو ہوا دینے کے الزامات کے تحت گرفتار شدہ افراد کے لئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے عام معافی کے حکم کی قدردانی کی اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ اقدام قابل تعریف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی انتظامیہ کے لئے کیوں ہے خطرناک یہ قیدی؟

ساتھ ہی انہوں نے تمام تر چیلنجوں کے ہوتے ہوئے پچاس لاکھ سے زائد افغان شہریوں کی میزبانی اور ایران کے انسان دوستانہ اور نیک ہمسایگی پر مبنی اقدامات کو سراہا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ نے اسی طرح جامع ایٹمی معاہدے جے سی پی او اے کی جانب اشارہ کیا اور امید ظاہر کی کہ معاہدے کے فریقوں کے درمیان جاری رابطے اس کے دوبارہ بحال ہونے پر منتج ہوں گے۔

سابا کروسی نے یو این کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں ایران کے اعلیٰ سطحی عہدے دار وزیر خارجہ کی شرکت اور اس حوالے سے اپنے مؤقف کی وضاحت کی بھی قدردانی کی۔

وزیر خارجہ ایران نے بھی اس ملاقات میں جامع ایٹمی معاہدے اور یوکرین جنگ کے حوالے سے تہران کے مؤقف کی وضاحت کی۔ ساتھ ہی انہوں نے انسانی حقوق کے احترام کو ایرانی عوام کے عقیدے اور ثقافت کا حصہ قرار دیا۔

3:01 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top