راہِ حسین (ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے، علامہ شبیرمیثمی کا برسی شہدائے سہیون سے خطاب

28 فروری, 2023 17:23

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا ایس یو سی صوبہ سندھ کی جانب سے منعقدہ برسی شہداء سیہون و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ راہِ حسین (ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے، شہداء کے خاندانوں نے اپنی بلند ہمتی اور محکم جذبات کو معاشرے میں منتقل کیا ہے، ایسے جذبے اور پختہ عزم ملت کی تعمیر و ترقی کا سبب بنتے ہیں، شہداءِ سیہون کی قربانی سے ملت جعفریہ کمزور نہیں ہوئی بلکہ اس سے ملت کی استقامت و پائیداری اور فولادی عزائم میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم امہ آیت اللہ خامنہ ای، آیت اللہ سیستانی اور سید حسن نصراللہ کے فکر و فلسفے پر متحد ہوکر دین کے دشمنوں کا مقابلہ کرے،علامہ شہنشاہ نقوی

ان کا کہنا تھا کہ تکفیریت کے مکروہ چہرے کو متنازعہ ترمیمی بل جیسے نقاب سے ڈھانپنا قوم و ملک کے مفاد میں نہیں ہے، متنازعہ ترمیمی بل کی صورت میں جو لوگ تکفیریت و ناصبیت کے ہاتھ میں خنجر تھما رہے ہیں، وہ درحقیقت ملک و قوم سے خیانت کر رہے ہیں، مکتبِ تشیّع کے خلاف تشدّد آمیز رویئے بے سود ہیں۔ کرونا و سیلاب متاثرین کیلئے ہمارے تمام کام سیاسی مقاصد کیلئے نہیں بلکہ خدمت، عقیدے، عشق اور گہرے ایمان کی بنیاد پر تھے۔

11:23 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top