مسلم امہ آیت اللہ خامنہ ای، آیت اللہ سیستانی اور سید حسن نصراللہ کے فکر و فلسفے پر متحد ہوکر دین کے دشمنوں کا مقابلہ کرے،علامہ شہنشاہ نقوی
شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے افکار اور سیرت مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے، آپ جرأت و بہادری، شجاعت اور صبر و استقامت کا پیکر ہیں، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم حکمران آپ سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ اسلام دشمن قوتوں کو نشان عبرت بنایا جائے، مسلم دشمن قوتیں خصوصاً اسرائیل مسلمانوں کا بے دردی سے قتل عام کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل کے خلاف فرانس میں احتجاجی مظاہرے
انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیامیں مظالم کا سلسلہ جاری و ساری ہے لیکن اقوام عالم اس پر احتجاج کرنے کو تیار نظر نہیں آتی لہٰذا مسلمان اتحاد اور وحدت کا عملی مظاہرہ کریں اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی اور حزب اللہ کے قائد سید حسن نصر اللہ کے فکر و فلسفے پر متحد ہوکر دین کے دشمنوں کا مقابلہ کریں تاکہ پرچم اسلام کی سر بلندی کی بات آگے بڑھ سکے۔







