عوامی انقلاب کے بعد پاکستان میں امریکہ اور اسرائیل کی سازشیش ناکام ہوںگی، علامہ اقتدار نقوی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طرف پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کی حمایت کے حوالے سے آج ملتان میں جیل بھرو تحریک کے عوامی اجتماع کے موقع پر ملتان میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے اس تحریک کو پاکستانی عوام کی حقیقی آزادی کی تحریک قرار دیا اور کہا کہ انشااللہ عوامی انقلاب کے بعد پاکستان میں امریکہ اور اسرائیل کی سازشیش ناکام ہوں گی، پاکستان ایک خودمختار اور حقیقی آزاد ملک کے طور پر سامنے آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر اور وزیر اعلیٰ جی بی شہزاد آغا پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کردار ادا کریں، علامہ شیخ محمد حسن جعفری
اس موقع پر ان کے ہمراہ وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات وسیم زیدی، سید دلاور زیدی، عمر فاروق ایڈوکیٹ صدر ضلع کوٹ ادو، حسنین کربلائی، عاشق حسین، فخر نسیم، وجاہت مرزا، عمار صدیقی، اظہر حسین، مداح حسین سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی صدر پی ٹی آئی عون عباس بپی، ملک عامر ڈوگر ایم این اے، وسیم خان بادوزئی، ڈاکٹر اختر ملک، خالد وڑائچ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔







