سعودی عرب

امام کعبہ السدیس کی صہیونیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت

شیعیت نیوز: امام کعبہ السدیس نے مسجد حرام میں کل جمعہ کے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئےقابض صہیونی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس نے کہا کہ ہم مسجد اقصیٰ کی بار بار بے حرمتی کرنے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے کی جانے مذموم اسرائیلی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مسجد حرام کے خطیب الشیخ السدیس نے مسجد الاقصیٰ کے نمازیوں، اس کے علمبرداروں اور اس کے پڑوسیوں پر قابض اسرائیل کے حملوں اور بیت المقدس اور فلسطین کے شہروں میں فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔

امام کعبہ السدیس نے اس بات پر زور دیتے ہوئےکہا کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی قرآن مجید کو جلانے کی طرح ایک مذہبی دہشت گردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے شکار اسلام دشمن عناصر کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات سے مسلمانوں کی اپنی مقدس کتاب کے ساتھ عقیدت اور تعلق میں اور اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نیا ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کرے گا، محمد اسلامی

دوسری جانب مصر کی حکومت نے رواں سال موٹاپے سمیت متعدد بیماریوں کا شکار افراد کو حج پر جانے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حج کے لیے دی جانے والی درخواست میں ان بیماریوں سے محفوظ ہونا بھی قرار دیا گیا ہے، مصر میں حج درخواستیں آئندہ 6 مارچ تک جمع کروائی جاسکیں گی۔

وزارت داخلہ نے اس سال مناسک حج ادا کرنے کیلئے متعدد گروپوں کے سفر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ ایسے افراد میں انفیکشن کے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں، پابندی میں گردے کے وہ مریض جن کے علاج کے لیے ڈائیلاسز سیشنز کی ضرورت ہوتی ہے، پھیپھڑوں کے فائبروسس اور موٹاپے کے مریض، امراض قلب کے ایڈوانس کیسز، جگر کی سروسس اور ٹیومر والے افراد شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پہلے اور آخری مہینوں کی حاملہ خواتین، ذہنی مریضوں اور الزائمر کے مریضوں کو بھی حج پر جانے سے روک دیا جائے گا۔

مصری وزارت نے یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ عازمین حج حفاظتی ٹیکوں کے بنیادی کورس لازمی لگوائیں، جبکہ کورونا وائرس کے خلاف بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین کی بوسٹر خوراک بھی لگی ہونا چاہیے، ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ کی کاپی فراہم کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button