ایران

ایران نیا ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کرے گا، محمد اسلامی

شیعیت نیوز: ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سرابراہ محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ نیا ایٹمی پاور پلانٹ مکمل طور پر ایرانی ماہرین تیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاور پلانٹ جنوب مغربی ایران کے صوبے خوزستان میں کارون ایٹمی پاور پلانٹ کے نام سے تعمیر کیا جائے گا۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا کہ کارون ایٹمی پاور پلانٹ عالمی سطح پر رجسٹرڈ ہوچکا ہے۔ محمکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے بتایا کہ یہ کارون ایٹمی پاور پلانٹ مکمل طور سے اندرونی وسائل اور توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تیار کیا جائے گا اور اس طرح ایران کو غیر ملکی ماہرین کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔

محمد اسلامی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا جس کا مقصد پیداواری عمل میں ممکنہ ابہام کی روک تھام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے نے بارہا، مغربی ملکوں اور صیہونی حکومت کے دباؤ میں آکر ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا ہے۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا تہران نے ہمیشہ آئی اے ای اے کے ساتھ مثبت تعاون کیا ہے اور اس تعاون کو سیاسی دباؤ سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن ہمیشہ اسلامی نظام کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں، صدرآیت اللہ رئیسی

دوسری جانب ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے ایجنسی کے تمام سوالات کا جواب دے دیا ہے اور کوئی مسئلہ اس حوالے سے نہیں ہے۔

یہ بات بہروز کمالوندی نے پریس ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں رافائل گروسی کے بیانات کے حوالے سے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسی کی رپورٹیں نئی ​​رپورٹیں نہیں ہیں ۔ ہم نے پچھلے چند مہینوں میں کئی رپورٹیں دیکھی ہیں۔ بدقسمتی سے، اگرچہ یہ رپورٹس تکنیکی ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ان کا تعلق سیاسی مسائل سے ہے۔ ان مسائل کو ہمارے اور ایجنسی کے درمیان حل کیے جانا چاہیے، اور دوسروں کو ان مذاکرات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو تحقیقات مکمل ہونے تک یہ رپورٹیں جاری نہیں کرنی چاہئیں۔ ہم نے ماضی میں ایسے واقعات کو دیکھایا۔

حال ہی میں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے فردو تنصیبات میں افزودگی کو 60% تک پہنچنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی حالت کو تبدیل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسی نے کہا ہے کہ ہم نے اس مسئلے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ہم نے ایجنسی کو جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم نے افزودگی کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل نہیں کیا ہے۔ ہم نے کہا کہ ہمارا افزودگی کا بنیادی ڈھانچہ مختلف ہے۔ شاید، آپ کے ہاں یہ تبدیلیاں افزودگی کے سلسلے میں مختلف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button