رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا پر حملہ پورے جی بی پر حملے کے مترادف ہے، وزیر زراعت کاظم میثم

25 فروری, 2023 09:59

شیعیت نیوز : صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا پر حملہ پورے جی بی پر حملے کے مترادف ہے۔ عوامی نمائندوں پر اس دیدہ دلیری سے حملہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ ملک میں لاقانونیت کا بول بالا ہے اور کوئی بھی شہری محفوظ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس نےجیل بھروتحریک میں ساتھیوں سمیت گرفتاری دے دی

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے۔ اس واقعے میں کسی بھی قسم کی سستی قابل برداشت نہیں ہے۔

6:25 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top