چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس نےجیل بھروتحریک میں ساتھیوں سمیت گرفتاری دے دی

24 فروری, 2023 09:46

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کیئے وعدے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دے دی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے دیگر ساتھیوں سمیت راولپنڈی میں گرفتاری دی۔

یہ بھی پڑھیں: عراق کی مسیحی برادری کی سلامتی شہید سلیمانی کی بہادریوں کی مرہون منت ہے، رایان الکلدانی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی، بیرونی مداخلت کے خاتمے، آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں ایم ڈبلیوایم ہر اول دستہ ثابت ہو گی۔ واضح رہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے راولپنڈی میں ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کو گرفتاری دی تو اس دوران کارکنوں نے نعرہ حیدری یاعلیؑ کے نعرہ لگائے، لبیک یا حسینؑ کی صدائیں بلند کیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مذہبی امور عبدالشکور کی جانب سے دہشت گردو گستاخِ اہل بیتؑ حق نواز جھنگوی کے مشن کی تکمیل کا نعرہ ، کیا ریاستی پالیسی ہے ؟؟

کارکنوں کے نعروں کے جواب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور پولیس وین میں سوار ہو گئے۔ خیال رہے کہ پنڈی سے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دی۔

7:20 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top