عراق

حشد الشعبی کے وفد اور نوری المالکی کی حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کی رات حشد الشعبی کے وفد کے سربراہ فالح الفیاض اور حکومت قانون نامی سیاسی دھڑے کے سربراہ نوری المالکی سے ملاقات کی۔

حشد الشعبی کے وفد فالح الفیاض نے بھی سرحدوں اور خطے میں استحکام کے قیام میں ایران کی مسلسل مدد کو بھی سراہا اور عراقی حکومت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سیکورٹی تعاون کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں نوری المالکی سے ملاقات میں انہیں دورہ ایران کی باضابطہ دعوت دی۔

نوری المالکی نے بھی ایران اور عراق کےحکام کے درمیان تعلقات کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیتےہوئے اور ان دوفریقی ملاقاتوں کو مختلف شعبوں بالخصوص سیکورٹی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری سمجھا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی ماہرین اسمبلی کے ارکان سے ملاقات

المالکی نے کہا کہ عراق ایران سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کے تسلسل کا خواہاں ہے۔

امیر عبداللہیان عراقی عدلیہ کے سربراہ فائق زیدان سے بھی ملاقات کریں گےاور فتح کے کمانڈروں شہید حاج قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل کے کیس میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے عراقی اسلامک پارٹی کے سیکرٹری جنرل رشید العزاوی سے بھی ملاقات کریںگے۔

قبل ازیں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے بدھ کی شام ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا عراقی پارلیمنٹ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی حمایت کرتی ہے۔

قابل ذکر ہے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان عراقی ہم منصب فواد حسین کی دعوت پر بدھ کے روز 23 فروری کو وفد کی قیادت میں عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button