اہم ترین خبریںایران

رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی ماہرین اسمبلی کے ارکان سے ملاقات

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح ماہرین اسمبلی کے ارکان سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ماہرین اسمبلی مجلس خبرگان کے چیئرمین اور اراکین نے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ ماہرین کی اسمبلی ایک علما کا آئینی ادارہ ہے جسے رہبر انقلاب اسلامی کی تقرری اور برطرف کرنے اور ان کی کارکردگی کی نگرانی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

آیت اللہ احمد جنتی ماہرین اسمبلی کے چیئرمین ہیں جنہیں اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران رائے دہی کے بعد ایک مرتبہ پھر اسمبلی کی صدارت کے لیے منتخب کیا گیا۔

در ایں اثنا رہبر معظم نے مجلس خبرگان کے چیئرمین اور اراکین سے ملاقات کے دوران فرمایا کہ ماہرین کی اسمبلی میں جمہوریت اپنے حقیقی معنوں میں اور مکمل شفافیت کے ساتھ متحقق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاسداران انقلاب نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملادیا، میجر جنرل باقری

دوسری جانب

جمعرات کی صبح ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈروں اور اعلیٰ عہدیداروں کی قومی کانفرنس کا آغاز ہوا۔ کانفرنس کا انعقاد ’’شکر اور عہد‘‘ کے عنوان کے تحت کیا جارہا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے کانفرنس کے آغاز میں ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

والحمدلله و الصلاة علی رسول الله و آله الاطهار

پاسداران انقلاب، اسلامی انقلاب کا مورچہ سنبھالے ہوئے ان مجاہدوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اسلامی انقلاب کے روشن مستقبل کی طرف سپاہ پاسداران اور بسیج کی پیشقدمی کے افق کا خاکہ پیش کرنے کے لیے اس طرح کے اجلاسوں کا انعقاد خوشی اور ان شاء اللہ برکت کا باعث ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسلامی انقلاب کی سطح پر باصلاحیت نوجوانوں کو راغب کرنے، ان کی پرورش اور تربیت کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کرے گا، اسلامی انقلاب کے تحفظ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا اور اس کی روحانی، انقلابی اور عسکری بنیادوں کو مضبوط کرے گا۔

اللہ تعالیٰ سے سب کے لیے توفیق کا طلبگار ہوں۔

سید علی خامنہ ای

۳ اسفند ماه ۱۴۰۱ (23 فروری 2023)

متعلقہ مضامین

Back to top button