اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عمران خان کے حوالے سے بڑا فیصلہ، ایف آئی اے اور پولیس کی تیاری مکمل

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلے عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرنے کا پروگرام بنایا تھا

شیعیت نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے حوالے سے بڑا فیصلہ، ایف آئی اے اور پولیس کی تیاری مکمل
۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کیلئےوزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کی قیادت میں ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتار کرے گی، عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد سے آئی ہوئی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس حملے میں ملوث دہشت گردوں کا ایک سہولت کار گرفتار

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلے عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرنے کا پروگرام بنایا تھا، مگر کارکنوں کے شدید ردعمل کو دیکھتے ہوئے اب ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے بعد گرفتار کیا جائے گا، اس سلسلے میں ایف آئی اے اور پولیس نے تیاری مکمل کر لی ہے۔ پولیس ایف آئی اے کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، ایف آئی اے اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس سلسلے میں وکلاء کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے، تاکہ وکلاء سے تصادم کی صورتحال پیدا نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button