اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کراچی پولیس آفس حملے میں ملوث دہشت گردوں کا ایک سہولت کار گرفتار

اس دہشتگرد واقعے کا مقدمہ اتوار کو سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ہلاک 3 دہشتگردوں سمیت 5 دہشتگردوں کو نامزد کیا تھا

شیعیت نیوز: کراچی پولیس آفس پر جمعے کو دہشتگردوں کے حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ملوث دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر گزشتہ شب کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے علاقے میں کارروائی کی۔ اس چھاپہ مار کارروائی میں کے پی او پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کے سہولت کار کو حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی آئی ایس او، سفیرانقلاب شہید ڈاکٹر محمدعلی نقویؒ کی 28ویں برسی کا شیڈول جاری

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کے پی او پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کا براہ راست سہولت کار تھا۔ اس سے مزید تفتیش بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں اہم شواہد ملنے کی توقع ہے۔ اس دہشتگرد واقعے کا مقدمہ اتوار کو سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ہلاک 3 دہشتگردوں سمیت 5 دہشتگردوں کو نامزد کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button