مقاومتی کمانڈروں کے قتل پر جہاد اسلامی کا اسرائیل کو انتباہ

19 فروری, 2023 17:28

شیعیت نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی نے دمشق پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں لبنان، شام اور غزہ میں مقاومتی کمانڈروں کے ممکنہ قتل کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اس حوالے سے جہاد اسلامی کے سیاسی بیورو خالد البطش نے آج اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے تنازعات کھڑے کرنے کے لئے شام اور دیگر عرب ممالک کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت، اسرائیلی حکمران اتحاد کے فائدے میں ہے۔

خالد البطش نے کہا کہ ممکن ہے کہ اس پے در پے جارحیت کا مقصد دمشق، لبنان اور غزہ میں مقاومتی کمانڈروں کا قتل ہو اور اس کا مطلب ہے کہ فلسطین میں سرایا القدس کے کمانڈر ’’ابو محمد عجوری‘‘ سمیت دیگر مقاومتی رہنماوں کے قتل کی کوشش، البتہ وقت ضائع کئے بغیر ان کوششوں کا جواب دیا جائے گا۔

خالد البطش نے امت عربیہ و اسلامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی چالوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک صف میں کھڑے ہوں اور ایک ایسے عرب ملک کی خود مختاری کے خلاف مسلسل جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے فیصلہ کن پوزیشن اختیار کریں، جو پوری تاریخ میں مغربی منصوبوں کا مقابلہ کرنے میں مستحکم اور فتح کا ستون رہا ہو۔

یاد رہے کہ صیہونی لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبے ’’السوایداء‘‘ میں ایک ریڈار سائٹ کے علاوہ جنوبی دمشق میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔ جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ شام کے سرکاری خبر رساں اداروں نے محکمہ صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان حملوں میں پانچ افراد شہید اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی جوہری مذاکرات رکے نہیں بلکہ جاری ہیں، فواد حسین

دوسری جانب نابلس کے جنوبی قصبہ بورین میں یہودی آبادکاروں کے ایک جتھے نے نہتے فلسطینی نوجوان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو ہسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔ اس کے جسم کے پورے حصے پر مختلف طرح کے زخم آئے۔

نابلس کے جنوب میں تعمیر کی جانے والی غیر قانونی یہودی بستی ہتسھار کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے بعد فلسطینی نوجوان پر یہودی آباد کار پل پڑے اور اندھا دھند تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا

یاد رہے کہ اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کے مبصرین مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے ایماء پر فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات سے پہلے ہی کئی مرتبہ تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

گذشتہ مہینے کے دوران فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں نے 700 حملے کیے۔

12:15 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔