اہم ترین خبریںپاکستان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بھی پاکستان میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے میں ملوث ہونےکا انکشاف

یہ انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ خود انہیں کی جماعت کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنی زبان سے کیا ہے ۔

شیعیت نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بھی پاکستان میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے میں ملوث ہونےکا انکشاف سامنے آگیا۔ یہ انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ خود انہیں کی جماعت کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنی زبان سے کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماءکونسل کے مشترکہ وفدکی علامہ ساجد نقوی سے خصوصی ملاقات

تفصیلات کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ میری جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ توہین صحابہ فوجداری ترمیمی بل کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے فراہم کیا گیاجبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اس بل کی مکمل تائید وحمایت کرتے ہوئے اسے ہرصورت منظور کروانے کی ہدایت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: پے درپےدہشت گردی کےواقعات حقیقی قومی مسائل سے توجہ ہٹانے کی مذموم سازش ہے،علامہ باقرعباس زیدی

عبدالاکبر چترالی کی جانب سےاس فرقہ وارانہ منافرت اورانتہاپسندی اور دہشت گردی کے فروغ پرمبنی بل کی حمایت نے جماعت اسلامی کے منافقانہ کردار کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ہے ، جماعت اسلامی ایک جانب تو ملی یکجہتی کونسل اور اسلامی نظریاتی کونسل جیسےمتعدل پلیٹ فارمز پر تمام مکاتب فکر کے ساتھ اکھٹا بیٹھتی ہے بلکہ ان کی قیادت کی دعویدار بھی ہے اس کے باوجود اس طرح قومی سلامتی کے خلاف پیش کردہ اس متنازعہ بل کی مکمل حمایت کیسے کرسکتی ہے ؟؟

متعلقہ مضامین

Back to top button