اہم ترین خبریںپاکستان

پے درپےدہشت گردی کےواقعات حقیقی قومی مسائل سے توجہ ہٹانے کی مذموم سازش ہے،علامہ باقرعباس زیدی

ناعاقبت اندیش اور مفاد پرست امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک و قوم کوتباہی اور بربادی کے دہانے لا کھڑا کردیا ہے

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کےصدر علامہ سید باقرعباس زیدی نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، ملک دشمن استعماری قوتوں نے رجیم چینج کے بعد اپنے پلان بی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے،پشاور پولیس لائن دھماکے کے بعد کراچی پولیس آفس پر حملہ موجودہ ملکی بحرانی سیاسی ومعاشی صورتحال اور مہنگائی سمیت دیگر اہم اقدامات سے عوامی توجہ ہٹانے کیلئے یہ بھیانک کھیل کھیلا جارہا ہے، عوام اتنے بھی بےوقوف نہیں یہ سن ستر یا اسی کا زمانہ نہیں عوامی کے شعور اور بیداری میں اضافہ ہوا ہے، ناعاقبت اندیش اور مفاد پرست امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک و قوم کوتباہی اور بربادی کے دہانے لا کھڑا کردیا ہے ،ملکی معیشت کی تباہی کے بعد اب مشکل سےقائم ہونے والے امن وامان کو بھی تہس نہس کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے تاکہ عالمی استعمار امریکہ اسرائیل اور اس کی حواری مسلم قوتوں کےمذموم عزائم تکمیل پاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم رہنما اور صوبائی وزیر کاظم میثم نے وزارت خوراک کا اضافی چارج سنبھالنے سے معذرت کر لی

علامہ باقرعباس زیدی نےکہا کہ عوام کو اب اپنےحقوق کے تحفظ کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا، ملک تاریخ کے سنگین اور نازک دور سے گذر رہا ہے ، اب بھی گھروں سے نا نکلا گیا تو کچھ نہیں بچے گا،دوسری جانب انہوں نے کراچی پولیس آفس حملے میںشہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروںکے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button