ایم ڈ بلیوایم کراچی کے وفد کی علامہ مبشرحسن کی زیر قیادت پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی سے ملاقات
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے پولیٹکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن کی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی سے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم وفد میں ڈویژنل رہنماء مولانا ملک غلام عباس، ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکریٹری کاظم عباس، ضلع ملیر کے صدر احسن عباس رضوی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے 8تکفیری دہشتگردگرفتارکرلئے
اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری مبین جتوئی اور کیو حاکم بھی شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان کی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔







