اہم ترین خبریںپاکستان

ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے 8تکفیری دہشتگردگرفتارکرلئے

آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ، بارودی مواد، اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

شیعیت نیوز: ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد سی ٹی ڈی بھی متحرک ہوگئی ہے۔ سی ٹی ڈی نے رات گئے لاہور سمیت 5 اضلاع میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور سمیت 5 اضلاع سے ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے 8 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی گرفتاری 36 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ امین شہیدی کی زیر قیادت 40 علمائے اہلسنت کی ایرانی نائب صدر سے خصوصی ملاقات

حکام کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں میں مسعود، سبحان اللہ، ساجد، عزیز، شاہد اور شرافت اللہ شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ، بارودی مواد، اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 483 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، ان کومبنگ آپریشنز میں 127 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button