اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

دہشت گرد کراچی پولیس آفس میں کیسے داخل ہوئے؟ حقائق سامنے آگئے

دوسری جانب دہشتگرد جس گاڑی میں آئے وہ صدر تھانے میں موجود ہے جس سے شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں

شیعیت نیوز: کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشتگرد مبینہ طور پر عقبی دیوار کود کر داخل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس لائن صدر کوارٹرز میں داخلے کا کوئی سیکیورٹی گیٹ نہیں اور یہاں پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ رہائش پذیر ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کل حملے کے وقت تینوں چوکیوں پر کوئی نہیں تھا اور عقبی دیوار پر خاردار تار ٹوٹی ہوئی بھی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے 8تکفیری دہشتگردگرفتارکرلئے

ذرائع کے مطابق کے پی او کی مرکزی شاہراہ پر سی سی ٹی وی کیمرا نہیں ہے۔دوسری جانب دہشتگرد جس گاڑی میں آئے وہ صدر تھانے میں موجود ہے جس سے شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس ( کے پی او ) پر ہونے والے حملے میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید اور 19 زخمی ہو گئے تھے جبکہ 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button