سعودی عرب

سعودی عرب، کنگ عبد العزیز اسپتال میں آگ لگ گئی

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے کنگ عبد العزیز اسپتال کے ایک حصے میں آگ لگنے کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔ دوسری طرف پہلی سعودی خاتون خلاباز کو خلائی مشن پر بھیجنےکا اعلان کر دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق کنگ عبد العزیز اسپتال کے متاثرہ حصے کے 23 مریضوں کو دوسرے شعبوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

آگ لگنے سے کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ آپریشن وارڈ میں لگی اور آئی سی یو تک پھیل گئی۔ تاہم فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا ہے اور آگ لگنے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نڈر و بہادروطن کی بیٹی گل زہرا رضوی ایکبار پھر کالعدم سپاہ صحابہ کے تعقب میں ، تکفیریوں کی صفوں میں ہلچل

دوسری جانب سعودی عرب نے اپنی پہلی خاتون خلاباز کو خلائی مشن پر بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اعلان کیا کہ رواں سال وہ اپنی پہلی خاتون خلا باز ریانا برناوی (Rayyana Barnawi) کو سعودی ساتھی علی القرنی کے ساتھ بین انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن کے 10 روزہ مشن پر بھیجے گا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں خلاباز AX-2 خلائی مشن کے عملے میں شامل ہوں گے، عملہ فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے رواں برس کے آخر میں روانہ کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اس مشن کا مقصد انسانی خلائی پرواز میں سعودی عرب کی صلاحیتوں کو بڑھانا، انسانیت کی خدمت اور خلائی صنعت کی طرف سے پیش کردہ امید افزا مواقع سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ صحت اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے کئی پہلوؤں میں سائنسی تحقیق میں تعاون کرنا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برناوی اور القرنی کے علاوہ، دو اور خلا بازوں، مریم فردوس اور علی الغامدی کو بھی مستقبل کے خلائی مشن کے لیے سعودی ہیومن اسپیس فلائٹ پروگرام کے تحت تربیت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button