نڈر و بہادروطن کی بیٹی گل زہرا رضوی ایکبار پھر کالعدم سپاہ صحابہ کے تعقب میں ، تکفیریوں کی صفوں میں ہلچل
انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ راہ حق پارٹی دراصل کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کا ہی نیا نام ہے جو عوام اور ریاست کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے رکھا گیا ہے
شیعیت نیوز:نڈر و بہادروطن کی بیٹی گل زہرارضوی نے کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے جعلی نام (راہ حق پارٹی)کو بھی الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا۔ الیکشن کمیشن سے کالعدم سپاہ صحابہ کو کسی بھی نئے نام سے انتخابات میں حصہ نا لینے دینے کا مطالبہ ۔ کالعدم سپاہ صحابہ کی صفوں میں ہلچل، کارکنوں کو راہ حق پارٹی کے نام سے کام کرتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق معروف سماجی کارکن اور وطن کی بہادر بیٹی سید گل زہرا رضوی سعودی نوازملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم صحابہ /لشکر جھنگوی کے تعقب میں میدان میں اتر آئی ہیں۔ انہوںنے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کالعدم سپاہ صحابہ کے نئے نام راہ حق پارٹی کی رجسٹریشن کو چیلنج کرتے ہوئے فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کی وفد کے ہمراہ شامی سفیر سے ملاقات ، زلزلہ جیسے قومی سانحے پر افسوس اور یکجہتی کا اظہار
انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ راہ حق پارٹی دراصل کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کا ہی نیا نام ہے جو عوام اور ریاست کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے رکھا گیا ہے ، کالعدم سپاہ صحابہ پابندی عائد کیئے جانے کےبعد پہلے ملت اسلامیہ کے نام سے کام شروع کیا،اس پر پابندی کے بعد اہل سنت والجماعت نام رکھ لیا اور اس پر بھی پابندی عائد ہوجانے کے بعد راہ حق پارٹی کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرواکر انتخابات میں حصہ لیاجارہاہے جس کے امیدواروں کی لسٹ بھی پیش خدمت ہے ۔ ان تکفیری عناصر کی جانب سے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں۔
کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی رہنما ارشاد حیدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ کارکنان راہ حق پارٹی کے پلیٹ فارم پر احتیاط سے کام لیں، بینر ، پوسٹر وغیرہ پرسپاہ صحابہ کے پرچم، بینر اور شہداء کی تصاویر کا استعمال نہ کریں تاکہ ہم راہ حق پارٹی کو بچاسکیں۔