مقبوضہ فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نےمقبوضہ بیت المقدس میں کار واش مسمار کردیا

شیعیت نیوز: قابض اسرائیلی فوج نے آج بدھ کے روز بلڈوزروں کی مدد سے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے شعفاط میں ایک کار واش مسمار کردیا۔

یروشلم کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض بلڈوزروں نے القدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ کی چوکی کے سامنے شہری صادق الرشق ابو جمعہ کے لیے ایک کار واش کو مسمار کر دیا اور دعویٰ کیا کہ اس کے مالک نے بغیر اجازت کے یہ ورکشاپ بنائی تھی۔

اسرائیلی حکام نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقہ العيساوية کے رہائشی ایک فلسطینی کو تعمیراتی اجازت نامہ نہ ہونے کی پاداش میں اسے اپنا گھر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق رہائش گاہ کے مالک نزار محیسن نے بتایا کہ انہیں قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے 15 فروری تک العیساویۃ میں اپنی رہائش گاہ کو مسمار کرنے کا نوٹس موصول ہو چکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بلدیہ کے جرمانوں اور عمارت مسمار کرنے کے اخراجات سے بچنے کے لئے انہیں یہ فیصلہ تسلیم کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت مسجد اقصیٰ کے بعض حصوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، صالح العاروی

یاد رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی اس ناپاک اور غیر قانونی اسرائیلی منصوبہ بندی کے نتیجہ میں مقبوضہ بیت المقدس کے سینکڑوں فلسطینیوں کی ملکیتی مکانات کی مسماری یا ناجائز طور پر بحق سرکار ضبطی کا خدشہ منڈلا رہا ہے۔

تاہم مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی باسیوں کے پاس تعمیراتی نقشہ جات نہ ہونے کی بنا پر اجازت ناموں کے بغیر ہی تعمیرات کرنا پڑتی ہیں۔

بیت المقدس کے لیے یورپی کونسل نےایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنوری کے مہینے کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے القدس میں مکانات مسماری کے40 نوٹس جاری کیت اور فلسطینیوں کے آٹھ مکانات کو مسمار کیا۔ ان میں سے چار مکانات فلسطینیوں سے اپنی مدد آپ کے تحت گرایا گیا۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے مقامی فلسطینیوں پر سخت تعمیراتی پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں جن کی وجہ سے فلسطینیوں کیلئے تعمیراتی اجازت نامہ کا حصول تقریبا ناممکن بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button