مقبوضہ فلسطین

اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر تحریک الجہاد الاسلامی کی جانب سے رہبر انقلاب کو مبارکباد

شیعیت نیوز: ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خانہ ای کے نام تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

عرب ای مجلے فلسطین الیوم کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نام اپنے مکتوب پیغام میں زیاد النخالہ نے ایرانی سپریم لیڈر، قوم و حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسلامی انقلاب نے خطے کے بگڑے چہرے کی اصطلاح کر کے نہ صرف پورے خطے کی سیاست کو مثبت کیا ہے بلکہ پوری دنیا پر بھی عظیم تعمیری اثرات مرتب کئے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی، دنیا بھر کے آزادی طلب انسانوں کے لئے نہ صرف اولین مقصد و پناگاہ بلکہ رہنمائی کا عظیم پرچم بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام اور ترکی کی مدد میں سعودی ناقص کارکردگی کی شدید مذمت

رہبر انقلاب اسلامی کے نام اپنے خصوصی پیغام میں تحریک الجہاد الاسلامی فلسطین کے سربراہ نے لکھا کہ ایران کا اسلامی انقلاب، فلسطین کی مجاہد و مظلوم قوم کا حقیقی پشت پناہ ہے جبکہ فلسطینی قوم اور اس کا مزاحمتی محاذ، درپیش تمام مشکلات اور غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کو حاصل تمام امریکی و یورپی امداد کے باوجود آج پہلے کسی بھی وقت سے زیادہ طاقتور ہو چکا ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اللہ تعالی کے ساتھ گہری امید کے ذریعے آج ہم حتمی فتح یابی کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔

زیاد النخالہ نے لکھا کہ امریکی و صیہونی دشمنوں کے شدید ترین محاصرے اور ظلم و جور کے باوجود ہمارے مجاہدین غاصب صہیونی قابضین کے ساتھ مقابلے میں پوری فلسطینی سرزمین پر شجاعت کے علم گاڑ رہے ہیں جس کے سبب دشمنوں کے سرغنہ اپنی زبان سے اپنے حتمی زوال کی خبر دینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button