سعودی عرب

شام اور ترکی کی مدد میں سعودی ناقص کارکردگی کی شدید مذمت

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی قومی اسمبلی کی ایک اہم پارٹی اور سرکردہ سعودی کارکنوں نے شام اور ترکی کے زلزلہ زدگان کی مدد میں سعودی حکومت کی ناقص کارکردگی پر تنقید کی۔

سعودی اپوزیشن جماعت ’’التجمع الوطنی‘‘ نے شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بحران میں سعودی حکومت کی ناقص کارکردگی کے ساتھ شام کے لئے ضروری امدادی ساز و سامان بھیجنے میں تاخیر پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں : شام، علاقے تدمر میں دہشت گردانہ حملہ، کئی جاں بحق اور زخمی

نیشنل گیدرنگ پارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو فوری اور ضروری امداد فراہم کرنے میں سعودی حکام کی تاخیر کی مذمت کرتے ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شام اور ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے نے عرب عوام کو بہت متاثر کیا اور فوری مدد فراہم نہ کرنے میں سعودی حکام کے کردار کو ظاہر کر دیا۔

آل سعود کی اس مخالف جماعت نے سعودی معاشرے کے تمام طبقات سے اپنی یکجہتی کا اظہار کرنے اور ان قابل اعتماد اداروں کو ضروری مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جو اس وقت انتہائی آسان اور سادہ تیاریوں کے ساتھ خاص طور پر شام میں متاثرین کو امداد اور پناہ فراہم کرنے کے لیے کام میں مصروف ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : طاغوت کو ایبسلوٹلی ناٹ کہنا قرآنی حکم ہے،انقلاب اسلامی ایران نے امریکی استعماریت کی سپر میسی کو ملیا میٹ کر دیا،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

سعودی عرب کی اس پارٹی نے تمام عرب عوام اور اس کے اتحادیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قابل اعتماد امدادی تنظیموں کی مدد کے لیے فوری اور قانونی اقدامات کریں جس میں متاثرہ علاقوں تک امداد کے لیے تمام کراسنگ کھولنے کے لیے فوری سیاسی اقدامات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button