ایم ڈبلیوایم قائدین اور اراکین اسمبلی کا گلگت میں مسافر بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

07 فروری, 2023 19:40

شیعیت نیوز: غذر سے راولپنڈی آنے والی بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کا اظہار افسوس اور متاثرہ خاندانوں سےاظہار تعزیت ۔

اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شتیال ٹریفک حادثے میں جاں بحق 25 افراد کے جانی ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

قائدین نے مزید کہا کہ چلاس جیسے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے سے لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں، بلا تاخیر زخمیوں کو گلگت اور راولپنڈی ہسپتال منتقل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: انسان کو بیدار تو ہو لینے دو ! سابق کرکٹ اسٹار شعیب اختر کا فاتح شام ثانی زہراحضرت زینب ؑ سے اظہار عقیدت

دوسری جانب صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی ،رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری ،صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم ،رکن اسمبلی و ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم شیخ اکبر رجائی ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و رہنما ایم ڈبلیو ایم الیاس صدیقی اور رکن اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے کوہستان کے مقام پر بس اور کار کے درمیان پیش آنے والے افسوس ناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ناگہانی حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔ اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں،لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں ۔

 

12:06 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top