اہم ترین خبریںپاکستان

انسان کو بیدار تو ہو لینے دو ! سابق کرکٹ اسٹار شعیب اختر کا فاتح شام ثانی زہراحضرت زینب ؑ سے اظہار عقیدت

خدا وند متعال پر مسلمان کے دل میں نبی کریمؐ کی پاکیزہ آل کی محبت اور مودت کو ایجاد فرمائے۔ آمین

شیعیت نیوز: انسان کو بیدار تو ہو لینے دوہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ ! سابق کرکٹ اسٹار شعیب اختر کا فاتح شام ثانی زہراحضرت زینب ؑ سے اظہار عقیدت، اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر پروفائل فوٹو سلطان عشق حسینؑ اور کور فوٹو پر حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا بینر اپلوڈ کرکے نواسی رسول ؑ سے اپنے عقیدت کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی نمازجنازہ ادا، مکمل فوجی اعزازکے ساتھ کراچی کے ملٹری قبرستان میں سپردخاک

تفصیلات کے مطابق آج 15 رجب المرجب یوم شہادت دخترِ علی شیرخداؑ ، ثانی زہرا حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے پنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنا کور فوٹو پر حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا بینر اپلوڈ کرتے ہوئےلکھا ہے کہ سلام اس خاتون زینب (س) پر جنہوں نے اکیلے ہی اہل بیت رسول اللہ (ص) کی باقیات کو عباس (ع) کے پھٹے ہوئے اور خون آلود جھنڈے کے نیچے بچایا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ، اموات 3800 سے متجاوز، سیکڑوں عمارتیں گر گئیں

واضح رہے کہ شعیب اختر ایک محب اہل بیتؑ مسلمان ہیں ، وہ بارہا مقامات مقدسہ اور حرم ہائے اہل بیتؑ کی زیارت سے بھی مشرف ہوچکے ہیں اور کھل کر اپنے عشق اہل بیتؑ کا اظہار کرتے ہیں۔ خدا وند متعال پر مسلمان کے دل میں نبی کریمؐ کی پاکیزہ آل کی محبت اور مودت کو پروان چڑھائے۔ آمین

متعلقہ مضامین

Back to top button