ترکی اورشام کے زلزلہ متاثرین کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی
شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے ترکیہ، شام، لبنان اور دیگر ممالک میں آنیوالے تباہ کن زلزلے پر اظہار افسوس کیا ہے اور مرحومین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باب العلم مولا علیؑ کے یوم ولادت پر علامہ شیخ محسن نجفی نے پاکستان انٹرنیشنل یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا
انہوں نے کہا ہے کہ قدرتی آفت میں چار ہزار کے قریب افراد کی موت انسانوں کیلئے عبرت ہے۔ ایسی قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں۔ یہ پیغام ہے کہ ہم تقویٰ اختیار کریں، اور اپنے اعمال کو درست کریں کہ انسان کی زندگی چند روزہ ہے، اسے اطاعت خداوندی کے مطابق گذاریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول زرداری کی امریکا میں اسرائیل نواز پاکستانی وفد سےملاقات،اصل کہانی سامنے آگئی
میڈیا سیل کی طرف سے جاری تعزیتی بیان میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ حکومت، سماجی، سیاسی مذہبی تنظیموں کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے، ہر مشکل وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہمیں بھی ان کا ساتھ دینا چاہیے۔







