اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وزیر خارجہ بلاول زرداری کی امریکا میں اسرائیل نواز پاکستانی وفد سےملاقات، اصل کہانی سامنے آگئی

انیلہ علی نے گذشتہ چند ماہ میں پاکستان کے مختلف شہروں میں مختلف سیاسی، مذہبی اور صحافی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اسرائیلی حمایت پر آمادہ کیا ہے

شیعیت نیوز: وزیر خارجہ بلاول زرداری نے اپنے حالیہ امریکی سرکاری دورے کے دوران نیویارک میں اسرائیل نواز پاکستانیوں پر مشتمل وفد سے بھی ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی نژاد امریکی نام نہاد خاتون صحافی انیلہ علی کی سربراہی میں ایک پاکستانی مرد وخواتین صحافیوں اور مختلف مذاہب کے رہنماؤں پر مشتمل وفد نے وزیر خارجہ بلاول زرداری سے بھی ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ وہی انیلہ علی ہے جو گذشتہ برس بھی پاکستانی صحافیوں اور مذہبی شخصیات پر مشتمل ایک وفد کو اسرائیل کا دورہ کرواچکی ہے۔ انیلہ علی امریکی ایماء پر پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے زمینہ سازی میں مصروف عمل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے ساتھ روابط کی برقراری کیلئے اسرائیل رونالڈو کا دامن تھامنے کو تیار

انیلہ علی نے گذشتہ چند ماہ میں پاکستان کے مختلف شہروں میں مختلف سیاسی، مذہبی اور صحافی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اسرائیلی حمایت پر آمادہ کیا ہے ، یہ تمام اقدامات سرکاری سرپرستی اور حمایت کے نتیجے میں ہی انجام دیئے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے بارے میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نرم رویہ اپنایا جبکہ امریکہ کی خواہش ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرے دوسری طرف عمران خان نے ہمیشہ اسرائیل کے خلاف سخت ریمارکس دیئے ہیں اور ہر فورم پر جہاں کشمیر کا مسئلہ اُٹھایا وہاں فلسطینی عوام کے حقوق پر بھی بات کی۔

مگر اقتدار کی وجہ سے مولانافضل الرحمن،زرداری،شہباز و مریم نواز،تحریک لبیک اور ان کے تمام پارٹی ممبران اب کچھ نہیں کہیں گے کیونکہ انہیں اقتدار کی لالچ عوام کے مسائل کے حل کیلئے نہیں تھی بلکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی آڑ میں امریکہ سےمال ودولت کا حصول تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button