ملعون سلمان رشدی کی دائیں آنکھ مکمل ضائع

شیعیت نیوز: ملعون سلمان رشدی نے تصدیق کی ہے کہ چند ماہ قبل ہونے والے حملے کے نتیجے میں وہ اپنی دائیں آنکھ مکمل طور پر کھو بیٹھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملعون سلمان رشدی نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ریاست نیویارک میں ہونے والے حملے کی وجہ سے دائیں آنکھ مکمل ضائع اور وہ ایک ہاتھ کے استعمال سے بھی محروم ہو گئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں لکھنے بیٹھتا ہوں لیکن لکھ نہیں پاتا، ایک دن کچھ لکھتا ہوں پھر اگلے دن اس کو میٹا دیتا ہوں۔
ملعون سلمان رشدی کا کہنا ہے کہ جو بھی لکھتا ہوں وہ ردی کا مجموعہ لگتا ہے، میں ابھی تک اس حادثے سے باہر نہیں نکل پایا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : صدر رئیسی نے فرانس میں انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کی حمایت کے تسلط کی وارننگ دی
دوسری جانب چین کے وسطی علاقے میں ایک ہائی وے پر 50 کے قریب ٹرک اور گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ اور 16 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 66 زخمی ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ چین کے صوبے ہنان کی ایک مصروف ہائی وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ زیادہ تر اشیا کی مختلف شہروں میں ڈلیوری پر مامور ٹرک حادثے کا شکار ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ 180 امدادی کارکنوں نے ریسکیو کے کاموں میں حصہ لیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا اور شاہراہ سے گاڑیوں کو ملبے کو ہٹایا۔
حادثے میں 55 کے قریب گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں جن میں سے 5 کاریں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ دو گاڑیوں کے تصادم میں 7 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جس کے بعد پے در پے گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔
مجموعی طور پر اس ٹریفک حادثے میں 16 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ 66 زخمی ہوئے جن میں سے 8 کی تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
چین کی وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا۔