ایران

صدر رئیسی نے فرانس میں انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کی حمایت کے تسلط کی وارننگ دی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر نے فرانس میں انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کی حمایت کے تسلط پر وارننگ دیتے ہوئے اس ملک کے سفیر کی مشورت دی کہ وہ فرانسیسی گورننگ باڈی کو ایرانی معاشرے کی صحیح عکاسی کو اپنی اصل مشن سمجھ لیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز منگل کو ایران میں تعینات فرانس کے نئے سفیر نیکولا رش سے ملاقات کی؛ در این اثنا فرانسیسی سفیر نے صدر رئیسی کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں۔

اس موقع پر صدر رئیسی نے فرانس میں انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کی حمایت کے تسلط پر وارننگ دی۔

انہوں نے ایران کے اندرونی ماحول سے متعلق بعض یورپی ممالک کے غلط حساب کتاب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی وجہ کو ایرانی عظیم قوم کی حقیقت سے عدم واقفیت اور دشمن عناصر کے معلوماتی ذرائع سے منحصر ہونا قرار دے دیا۔

ایرانی صدر نے فرانسیسی سفیر کی مشورت دی کہ وہ فرانسیسی گورننگ باڈی کو ایرانی معاشرے کی صحیح عکاسی کو اپنی اصل مشن سمجھ لیں۔

در این اثنا فرانس کے نئے سفیر نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوجائے گا؛

انہوں نے کہا کہ وہ فرانسیسی صدر کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کیلئے اس مشن کیلئے منتخب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے ساتھ روابط کی برقراری کیلئے اسرائیل رونالڈو کا دامن تھامنے کو تیار

دوسری جانب سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز منگل کو ایران میں تعینات یوراگوئے کے نئے سفیر برالد روکہ نیکولا فلانگین سے ملاقات کی؛ اس موقع پر یوراگے کے نئے سفیر نے صدر رئیسی کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں۔

اس موقع پر صدر رئیسی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف صلاحیتیں؛ ایران اور یوراگوئے کے درمیان تعاون کی سطح کو بڑھانے کے مواقع کی فراہمی کرتی ہیں۔

ایرانی صدر نے لاطینی امریکہ بشمول یوراگوئے سے تعاون کے فروغ کے عزم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے بہت مواقع ہیں جن کو فعال کرنے کیلئے ایران اور یوراگوئے کے عہدیداروں کی بھر پور کوششوں کی ضرورت ہے۔

در این اثنا برالدو روکہ نیکولا فلانگین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پرانے ملک ایران میں ہونے کی بہت خوشی ہے اور میں وعدہ کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کی سطح کو بڑھانے کیلئے پوری کوشش کروں گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button