سعودی عرب

سعودی عرب کے ساتھ روابط کی برقراری کیلئے اسرائیل رونالڈو کا دامن تھامنے کو تیار

شیعیت نیوز: اسرائیل نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے رونالڈو کا دامن تھام لیا ہے۔

صیہونی حکومت کے عبرانی زبان کے چینل ’’کان‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ روابط کی برقراری کیلئے فٹبال کے سپر اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبرانی زبان کے چینل ’’کان‘‘ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی وزارت خارجہ میں ریاض میں کرسٹیانو رونالڈو سے رائے عامہ کو اسرائیل کے حق میں ہموار کرنے کے آپشن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

موجودہ صورنتحال میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے سعودی عرب کے ساتھ روابط کو معمول پر لانے کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست قرار دیا ہے۔

وہ وزیر اعظم بننے سے قبل یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے مابین روابط کی برقراری فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ کے خاتمے پر منتج ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈان میں صیہونی حکومت سے تعلقات معمول پر لانے کے خلاف مظاہرہ

ریاض اور تل ابیب کے درمیان اقتصادی تعلقات زیادہ عوامی ہو گئے ہیں، خاص طور پر اسرائیلیوں کے تیران اور صنافیر کے جزائر میں بطور سیاح داخل ہونے کے منصوبے کے انکشاف کے بعد سامنے آئی ہے۔

سعودی عرب بتدریج صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کی طرف بڑھ رہا ہے، خاص طور پر گزشتہ سال کے وسط میں امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ ریاض کے بعد۔

بائیڈن کے دورہ ریاض کے دوران محمد بن سلمان نے ان سے ملاقات کی۔ بن سلمان کو قابض حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں تاہم اقتدار میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی موجودگی ان کی سب سے اہم رکاوٹ تصور کی جاتی ہے۔

امریکی اٹلانٹک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اب اسرائیل کو دشمن نہیں سمجھتا بلکہ اسے مشترکہ مفادات کا ممکنہ اتحادی سمجھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button