دنیا

سوڈان میں صیہونی حکومت سے تعلقات معمول پر لانے کے خلاف مظاہرہ

شیعیت نیوز: سوڈان میں وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے سوڈانی شہریوں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی ممکنہ کوششوں کی مذمت کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ چند دنوں میں بعض باخبر ذرائع نے سوڈان کی حکمران فوجی کونسل کے ایک اعلی سطحی حکومتی عہدیدار کے عنقریب دورہ اسرائیل کی خبر دی تھی۔

اس دورے کا مقصد غاصب صیہونی حکومت سے تعلقات معمول پر لانے کے مقدمات فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔

صیہونی اخبار ’’اسرائیل ہیوم‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں سوڈان کا ایک اعلی سطحی حکومتی عہدیدار مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرے گا جس کا مقصد خرطوم اور تل ابیب میں امن معاہدے پر دستخط کے مقدمات فراہم کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران مشکل صورتحال میں ترکی کے ساتھ کھڑا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیل ہیوم نے مزید لکھا کہ سوڈان کا یہ اعلی سطحی حکومتی عہدیدار اس دورے میں صیہونی وزیر خارجہ ایلی کوہن، سوڈان کیلئے صیہونی حکومت کے خصوصی ایلچی اور دیگر صیہونی عہدیداروں سے ملاقات کرے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ بالا دورے کا ایک اور مقصد امن معاہدے پر دستخط سے پہلے دوطرفہ تعلقات میں فروغ اور سوڈان میں سویلین حکومت کی تشکیل سے پہلے ایکدوسرے کو تسلیم کرنا بھی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ صیہونی وزیر خارجہ نے حال ہی میں سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کا دورہ کیا ہے جس میں امن معاہدے کا ابتدائی مسودہ حکمران کونسل کے سربراہ عبدالفتاح برہان کے سپرد کیا ہے۔

ایلی کوہن نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب اور سوڈان اسی سال واشنگٹن میں امن معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔

اس سے پہلے بھی صیہونی اخبار ہارٹز نے ایک اعلی سطحی صیہونی عہدیدار کے بقول لکھا تھا کہ سوڈان اسرائیل سے دوستانہ تعلقات پر مبنی معاہدے پر دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button