علامہ راجہ ناصرعباس کا ترکی اور شام کے سربراہان مملکت کے نام تعزیتی پیغام، زلزلے کی تباہ کاریوں پرملت پاکستان کی جانب سے اظہار افسوس

07 فروری, 2023 16:04

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے برادر اسلامی ممالک شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے، ہزاروں اموات اور بھاری مالی نقصان پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے سربراہان کو تعزیتی خطوط ارسال کیے ہیں ۔

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طرف سے ارسال کردہ خطوط میں مجلس وحدت مسلمین اور پوری پاکستانی قوم کی جانب سے کہاگیا ہے کہ قدرتی آفت اور اس اسکے نتیجے میں ہونیوالے بھاری جانی و مالی نقصان پر غمزدہ ہیں، پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت واظہار ہمدردی پیش کرتے ہیں۔ برادر اسلامی ممالک میں آنیوالی تباہی سے تمام پاکستانی رنجیدہ اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: انسان کو بیدار تو ہو لینے دو ! سابق کرکٹ اسٹار شعیب اختر کا فاتح شام ثانی زہراحضرت زینب ؑ سے اظہار عقیدت

دکھ کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ممالک کے ساتھ شریک ہیں اور اس مشکل ترین وقت میں پاکستانی عوام اپنے دکھی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے اس قدرتی آفت میں جاں بحق افراد کےلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

7:22 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top