مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کا نتیجہ انسانی اصولوں کے خلاف ہے، ڈاکٹر مہاتیر محمد

06 فروری, 2023 14:22

شیعیت نیوز: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اور معروف عالمی سیاستدان ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اگست 2019 میں بھارت کی طرف سے اپنے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو یکطرفہ طور پر منسوخ کرنے کے بعد کشمیری عوام کی حالت زار مزید خراب ہو گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر مہاتیر نے کہا کہ بھارت اس بات پر اصرار کرتا رہا کہ تنسیخ اس کا حق ہے تاہم غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات اور فیصلے کا اثر یقینا غلط ہے اور مختلف ممالک کے باہمی تعلقات کے تمام بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب دنیا نے کوویڈ 19 کے پھیلا پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا تو ہندوستان نے جموں و کشمیر پر اپنے ہنگامی قانون کے خوف پر قابو پانے اور علاقے کی خود مختار حیثیت کو منسوخ کرنے کے لیے لاک ڈان نافذ کیا۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا کہ اگر دنیا کے دیگر حصوں میں لاک ڈاؤن کا مقصد انسانی جانوں اور مزید مصائب سے بچنا تھا لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈان کا نتیجہ بالکل برعکس اور بدترین نکلا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارتی افواج کی بڑے پیمانے پر ماورائے عدالت قتل، ٹارچر کی ہولناک کہانیاں معلوم ہوئیں اور یہ کہانیاں بار بار احتجاج اور عالمی اداروں کی طرف سے اظہار تشویش کے باوجود سامنے آتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آل خلیفہ حکومت کی جیل میں بند سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

دوسری جانب ایران میں سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور صدائے کشمیر فورم کے زیراہتمام منعقد ہونے والی انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے افریقی اسکالر ڈاکٹر عبداللہ بیلم نے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ صرف مذمّت کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ یہ سب جانتے ہیں کہ انسانی جانوں کے زیاں اور انسانی حقوق کی پامالی کی تلافی مذمّت کرنے سے نہیں ہوسکتی۔

ان کے مطابق مذمت کے لفظ سے دکھوں کا مداوا نہیں ہوسکتا۔ مظلوم اقوام کی دلجوئی کے لئے اقوامِ متحدہ نے اپنے پاس صرف مذمّت کا لفظ رکھا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کا اصلی کام صرف امریکہ و یورپ کے مفادات کا دفاع کرنا رہ گیا ہے۔

انہوں نے او آئی سی کی شرمناک خاموشی پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی جیسی تنظیم بھی چند استعمار نواز ممالک کی لونڈی بن کر رہ گئی ہے۔

3:07 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top