مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت کی جیل میں بند سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

شیعیت نیوز: سرگرم عمل سماجی کارکنوں اور سوشل میڈیا کے بیشتر صارفین نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کی ابتر صورت حال پر تاکید کرتے ہوئے ان سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سرگرم عمل سماجی کارکنوں اور سوشل میڈیا کے بیشتر صارفین نے بحرینی جیلوں میں قیدیوں کی ناگفتہ بہ صورت حال کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتدریج موت کی کمپین چلائی ہے اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت سے سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی اور شام میں صلح و آشتی ایران کی ہمراہی کے بغیر ممکن نہیں، ترک ذرائع

جیل میں بند سیاسی قیدیوں نے بحرینی حکام کے نام اپنے مشترکہ خط میں جیلوں کی صورت حال بہتر بنانے اور مسائل کے جامع حل تلاش کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے جن میں قیدیوں کی رہائی اور یا کم سے کم جیلوں کی حالت بہتر بنانے کا مسئلہ بھی شامل ہے۔

سیاسی اور انسانی حقوق کے سرگرم عمل کارکن باقر درویش نے بھی الجو جیل کی صورت حال کو ابتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند سیاسی قیدیوں کو غذائی اشیا اور پینے کے صاف پانی یہاں تک کہ روشنی تک سے محرومی کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button