روس یوکرین تنازعہ، تازہ ترین جھڑپوں میں 200 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت
شیعیت نیوز: یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں روس کی وزارت دفاع نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ دوسری طرف روس کے اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ کریمیا پر حملہ کرنے کا مطلب روس پر حملہ کرنا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے فوجیوں کی ہلاکت کی تازہ ترین رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی اور یوکرینی فوجیوں کے مابین ہونے والی تازہ جھڑپوں میں یوکرین کے 200 فوجی ہلاک ہوئے۔
روسی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران خارکوف، دونتسک اورلوهانسک میں ہونے والی جھڑپوں میں بڑے پیمانے پر یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ یوکرین کے جدید ترین ہتھیاروں، ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور راکٹ اور میزائل سسٹم کو تباہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیت کا عجیب دعویٰ
دوسری جانب روس کے اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ کریمیا پر حملہ کرنے کا مطلب روس پر حملہ کرنا ہے۔
روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب نے کیف کے حکام کو ’’نشے کا عادی‘‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جزیرہ نما کریمیا پر یوکرین کے حملے کا مطلب روس پر حملہ اور تنازعات میں اضافہ ہوگا۔
روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب دیمتری میدویدیف نے ہفتے کی شام ایک بار پھر یوکرین کی طرف سے جزیرہ نما کریمیا پر حملہ کرنے کی بابت خبردار کیا ہے۔
میدویدیف نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ بین الاقوامی قوانین عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں، کریمیا روس کا ہے، کریمیا پر حملہ کرنے کا مطلب روس پر حملہ کرنا اور تنازعات کو ہوا دینا ہے۔
انہوں نے یوکرینی حکام کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ یہ سمجھیں کہ کریمیا پر حملے کا جواب روس کی ’’ناگزیر انتقام‘‘ اور کسی بھی ہتھیار سے دیا جائے گا۔
روس کے سابق صدر نے اس بارے میں لکھا کہ یوکرین کے منشیات کے عادی افراد کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کے حملے کا جواب ناگزیر انتقام اور کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کے استعمال سے ملیں گے۔
قبل ازیں نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ واشنگٹن نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کو کریمیا پر حملہ کرنے کے لیے مزید ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی ضرورت ہوگی۔







