شیعہ سنی علماءوسادات پر مشتمل امت واحدہ پاکستان کا وفد علامہ امین شہیدی کی سربراہی میں عراق پہنچ گیا

04 فروری, 2023 20:33

شیعیت نیوز: امت واحدہ پاکستان کا وفد اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سے نجف ائیرپورٹ پہنچ گیا ہے۔ نجف اشرف پہنچنے پر علامہ امین شہیدی نے عتبہ حسینی کے نمائندہ محمد تقی البعاج کے ہمراہ وفد کا والہانہ استقبال کیا۔ علمائے اہلسنت و مشائخ عظام کے 40 رکنی وفد کے لیے استقبالیہ نشست کا مدینہ امام حسن (ع) برائے زائرین میں اہتمام کیا گیا۔ عراق پہنچنے پر علامہ محمد امین شہیدی نے وفد سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم معنوی سفر کے مسافر ہیں، ہمیں سفرِ عشق و شعور کے دوران مادی آسائشوں کا دلدادہ نہیں ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: 13 رجب المرجب کا دن ہمارے لیئے سب سے بڑی عید ہے اور اس کا نفع دنیا و آخرت کیلئے ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ عراق میں وفد دس دن قیام کرے گا، نجف، کربلا، کوفہ، سامرا، کاظمین اور بغداد میں مقدس مقامات کی زیارات کا شرف حاصل کریں گے۔ عتبہ حسینی کی جانب سے منتظم و مسئول علامہ ساجد خان بلوچ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ زیارتِ مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام سے تجدید عہد ہے، اگر ہم کربلا میں ہوتے تو امام کے ساتھ ہوتے، ہمارے اجسام و ارواح امام علیہ السلام پر قربان ہیں۔ مسئول وفد محمد تقی البعاج نے انتظامی امور سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نجف و کربلا میں متولیان حرم اور مراجع عظام سے خصوصی ملاقاتوں کا اہتمام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے بھی توہین صحابہ ترمیمی فوجداری بل فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا

وفد کیلئے حرمین کے میوزیم اور کتب خانوں کا دورہ ہوگا۔ نجف و کربلا کے حرموں کی ضیافت، نجف اشرف کے اہم علماء اور اساتذہ سے ملاقات ہوگی۔ اسی طرح مشترکات امت و وحدت امت کے حوالے سے مذاکرہ و گفتگو ہوگی۔ کاظمین میں ائمہ اہل بیت علیھم السلام کی زیارات، میوزیم، کتب خانے اور آثار اہل بیت کا مشاہدہ، متولیان حرم سے ملاقات اور حرم کے لنگر کا اہتمام ہوگا۔ بغداد میںں مرکز الفقہی امام ابوحنیفہ کا دورہ، کتاب خانہ کا دورہ اور اساتذہ سے ملاقات، حضرت سید عبدالقادر جیلانی کے مزار کا دورہ، متولیان سے ملاقات، ضیافت اور کھانا، مرکز السلفی بغداد کا دورہ اور اساتذہ سے ملاقات اور علمی نشست ہوگی۔ سامراء میں زیارت اور ضیافت ہوگی اور کوفہ شہر میں بھی مقدس مقامات کی زیارات کا شرف حاصل ہوگا۔

10:33 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top