تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے بھی توہین صحابہ ترمیمی فوجداری بل فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا
انہوں نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر ا کے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

شیعیت نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ کے صدر سید محمد علی شاہ رضوی، علامہ سید علی عرفان عابدی و دیگر نے حکومت سے توہین صحابہ ترمیمی فوجداری بل فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تمام مذہبی جماعتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے اتفاق رائے لایا جائے کہ جس سے توہین مذہب کے مرتکب عناصر کو روکا جا سکے اور ایک بے گناہ انسان سزا سے بچ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: 13 رجب المرجب کا دن ہمارے لیئے سب سے بڑی عید ہے اور اس کا نفع دنیا و آخرت کیلئے ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے کہا کہ سابق آمر ضیاء کے دور سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حمایت کی گئی، جس کی وجہ سے اے پی این ایس، پشاور پولیس ہیڈ کوارٹر، جامع مسجد کے واقعات اور فرقہ واریت سمیت دہشت گردی کے واقعات میں ہزاروں معصوم بچے، خواتین اور مرد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر ا کے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔