دنیا

آسٹریلین نوٹ سے برطانوی حکمرانوں کی تصویر ہٹا دی گئی

شیعیت نیوز: آسٹریلیا نے اپنے بینک کے آسٹریلین نوٹ سے برطانوی ملکہ کی تصویر ہٹاتے ہوئے پانچ ڈالر کے نوٹ پر نئے بادشاہ چارلس تھری کے بجائے نئے ڈیزائن کو نقش کردیا ہے جو ابتدائی آسٹریلین باشندوں کی ثقافت اور تاریخ کی عکاسی کرتا ہے۔

ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے بادشاہ چارلس تھری نے شاہی مملکت کی باگ ڈور سنبھالی ہے، لیکن آسٹریلین حکومت نے پانچ ڈالر کے نوٹ پر ان کی تصویر چسپاں نہیں کی جس کے بعد اب کسی بھی آسٹریلین نوٹ پر برطانوی شہنشاہ کی تصویر نہیں ہے۔

ریزرو بینک آسٹریلیا کے مطابق انہوں نے نئے ڈیزائن کے حوالے سے مختلف لوگوں سے مشاورت کی جہاں یہ نیا ڈیزائن ابتدائی آسٹریلین باشندوں کی ثقافت اور تاریخ کی عکاسی کرتا ہے۔

گزشتہ سال 8 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر آسٹریلیا میں یوم سوگ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن کچھ گروپوں نے برطانوی نوآبادیاتی دور کی تباہ کن اثرات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے برطانوی سامراج اور شاہی مملکت سے چھٹکارا حاصل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی فدائی حملے میں صیہونی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

آسٹریلیا میں آئینی بادشاہت ہے جس کی ریاست کے سربراہ بادشاہ چارلس تھری ہیں، آسٹریلیا میں بادشاہت سے نجات حاصل کر کے عوامی جمہوریہ میں بدلنے کے لیے 1999 میں ریفرنڈم ہوا تھا جس کو سخت مقابلے میں شکست ہوئی تھی۔

سینٹرل بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ نوٹ سے بادشاہ کی تصویر ہٹا کر نئے ڈیزائن کو اپنانے کے ان کے فیصلے کو بائیں بازو کی لیبر گورنمنٹ کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کی حمایت حاصل تھی جو آسٹریلین جمہوریہ پر منتقلی کی سوچ کے حامی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے بینک نوٹ کے ڈیزائن اور چھپائی میں کئی سال لگے اور نئے نوٹ آنے کے باوجود پانچ ڈالر کے پرانے نوٹ سے بھی خریداری کا عمل جاری رہے گا۔

آسٹریلین ریپبلک موومنٹ کے سربراہ کریگ فوسٹر نے کہا کہ آسٹریلیا میرٹ پر یقین رکھتا ہے لہٰذا یہ سوچ غلط ہے کہ کسی کے پاس ہمارے کرنسی نوٹ پر آنے کا پیدائشی ہے اور ساتھ یہ بھی کہ وہ ہماری ریاست کی سربراہی کا پیدائشی حق لے کر پیدا ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حق گوئی، مفاہمت اور بالٓخر رسمی، ثقافتی اور دانشورانہ آزادی کے اس دور میں ملک کے سربراہ، معزز شخصیات اور بزرگوں کے بجائے ایک غیرمنتخب بادشاہ کی کرنسی نوٹ پر موجودگی کی سوچ نامناسب ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button