مقبوضہ فلسطین

فلسطینی فدائی حملے میں صیہونی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

شیعیت نیوز: آج سے نو ماہ قبل ایک فلسطینی فدائی کے حملے میں زخمی ہونے والا صیہونی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔

اسرائیل کے میڈیکل ذرائع نے خبر دی ہے کہ ایک فلسطینی کے کلہاڑی حملے میں زخمی ہونے والا صیہونی نو ماہ بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ صیہونی آباد کار مشرقی ’’تل ابیب‘‘ کی العاد کالونی میں ایک فلسطینی فدائی حملے کی زد میں آیا تھا، جو سر میں کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی ہوا اور قومے میں چلا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، صبحی شقیر اور اسعد الرفاعی نامی دو فلسطینیوں نے اس صیہونی پر حملہ کر دیا تھا، جواباََ مذکورہ صیہونی نے ان دونوں کی جانب اپنی گن سے فائر کیا، لیکن حملہ آوروں کو گولی نہ لگی۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم اوردیگر تنظیمات کے رہنماؤں پر مشتمل وفد کی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا سے لاہور میں ملاقات

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے آج صبح ہی سے فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور رام‌ الله، بیره و اس کے مضافات، طولکرم اور اس کے دیہی علاقوں سے بائیس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسی دوران غاصب اسرائیلی فوج نے جنوبی نابلس کے علاقے ’’دوما‘‘ میں دو گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا۔ ان گھروں میں اکیس افراد زندگی گزار رہے تھے، جو اب سردیوں کے دنوں میں بے گھر ہوگئے ہیں۔

صیہونی فوج کے مذکورہ بالا علاقوں میں داخل ہوتے ہی فلسطینی شہریوں کے ساتھ مُڈبھیڑ ہوگئی۔ جس پر صیہونی فوج نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی شہریوں کی عمارتوں کو اجازت نہ ہونے کے بہانے مسمار کر دیتی ہے۔ حالانکہ یہ حکومت بمشکل ہی کسی فلسطینی کو مکان تعمیر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button