مقبوضہ فلسطین

حماس کا اسرائیلی عزائم ناکام بنانے کے لیےقومی ہم آہنگی پر زور

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے فاشسٹ قابض ریاست کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی سطح پر ہم آہنگی اور قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

حماس نے بیت المقدس کے قصبے سلوان، جبل المکبر، خان الاحمر، اور تمام القدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے لوگوں سے گھروں کو مسمار کرنے کی نسل پرستانہ پالیسی کے مقابلے میں مزید یکجہتی اور ہم آہنگی کا مطالبہ کیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک سازش کے تحت بیت المقدس کے حقیقی باشندوں فلسطینیوں کو وہاں سے بے دخل کررہی ہے جس کا مقصد فلسطینی قوم کا القدس کے ساتھ تعلق ختم کرنا اور وہاں پر یہودیوں کی آبادی کا غلبہ فراہم کرنا ہے۔

ایک پریس بیان میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہم اپنی سرزمین اور مقدسات کے دفاع میں سفاک قابض دشمن کے خلاف اپنی مزاحمت کی اہلیت اور قانونی حیثیت پر زور دیتے ہیں، ہم عالمی برادری، اقوام متحدہ اور تمام اداکاروں سے سنجیدہ اقدام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں وہ قابض صیہونی ریاست کے فاشسٹ اور نسل پرستانہ منصوبوں کو روکنے اور انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم نے ہمیشہ دشمنوں کو ناامید اور مایوس کیا، صدر مملکت رئیسی

حماس کا کہنا ہے کہ قابض ریاست اپنی فاشسٹ پالیسیوں کے ذریعےفلسطینیوں کے گھروں اور سہولیات کو مسمار کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب حماس نے چاڈ کے صدر محمد دیبی کے بدھ کے روز اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے اخباری بیان میں کہا کہ دیبی کا مسجدِ اقصیٰ کا دورہ صریح اشتعال انگیزی اور فلسطینی عوام کے حقوق اور جذبات کی بے توقیری ہے، خاص طور پر  ایسے حساس وقت میں جب کہ اسرائیلی جرائم اور خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔

ترجمان حمادہ نے مزید کہا کہ انہی اسرائیلی حفاظتی اداروں نے چاڈ کے صدر کے دورے کو محفوظ بنایا ہے جو مسجد میں یہودی آباد کاروں کی روزانہ توڑ پھوڑ کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

ترجمان نے جمعرات کو تل ابیب میں چاڈ کا سفارت خانہ کھولنے کے دیبی کے ارادے کی بھی مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button