علامہ شبیرمیثمی کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات ، اپنی تنظیمی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی اور قائد محترم کو مختلف امور پر ہونے والے جماعتی اقدامات اور ان کے نتیجے میں ہونے والی پیش رفت کے متعلق کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم رہنما اوروزیر زراعت کاظم میثم کو وزارت خوراک کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا
ملاقات میں موجودہ امن و امان کی صورتحال، متنازعہ ترمیمی بل، علماء کانفرنسز، صوبائی و بلدیاتی انتخابات، قومی نصاب اور دیگر قومی معاملات کا جائزہ لیا گیا اور قائد محترم نے ان معاملات سمیت دیگر قومی ایشو پر رہنمائی کی۔
ملاقات میں شہدائے پشاور کی آمدہ برسی کے پروگرامات اور آئندہ رمضان المبارک میں صوبائی انتخابات اور ایام عزاء کے حوالے سے بھی غور خوص ہوا اور بعض اقدامات کو موثر بنانے کے لیے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔







