ایم ڈبلیوایم رہنما اوروزیر زراعت کاظم میثم کو وزارت خوراک کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا
شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کابینہ میں اہم تبدیلی عمل میں لاتے ہوئے پہلی مرتبہ مشیر داخلہ تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مشیر خوراک شمس لون سے خوراک کا قلمدان واپس لے کرمجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر محمدکاظم میثم کو سونپ دیا گیا ہے۔ اب کاظم میثم کے پاس وزارت زراعت کے ساتھ خوراک کا قلمدان بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور، پولیس لائنز دھماکے میں شہداء کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی، 216 افراد زیر علاج
دوسری جانب مشیر خوراک شمس لون کو مشیر داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں مشیر داخلہ کا تقرر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے داخلہ کا قلمدان وزیر اعلیٰ کے پاس ہی ہوتا تھا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خالد خورشید کی جانب وزیر زراعت کاظم میثم کو وزارت خوراک کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔







